شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد نے نویں، دسویں کے حل شدہ پرچے جلا ڈالے

Share

شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد نے نویں، دسویں جماعت کے حل شدہ پرچوں کو جلا دیا اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے عیدک میں 23 امتحانی مراکز کے حل شدہ پیپرز کو آگ لگائی۔ملزمان موٹر سائیکل پر آئے تھے، واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔۔