
بھارت میں ایک عادی شرابی نے اپنی ماں، بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔ یہ گھناؤنا واقعہ اتر پردیش کے شہر سیتاپور کا ہے۔پولیس کے مطابق کثرتِ شراب نوشی کے باعث ذہنی توازن سے محروم ہو جانے والے 45 سالہ انوراگ سنگھ کا تعلق سیتاپور کے نواحی گاؤں پالاپور سے تھا۔ اس نے ماں کو گولی ماری اور 40 سالہ بیوی کا سر ہتھوڑے سے کُچل دیا۔اس دوران بچے ڈر کے مارے چھت پر چلے گئے تھے۔ انوراگ سنگھ اُن کے پیچھے گیا اور اُنہیں گلی میں پھینک دیا۔ بچوں کی عمریں 12، 9 اور 6 سال تھیں۔ تینوں بچوں نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔ اس کے بعد اُس نے خود کو گولی مارلی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved