شاہین شاہ آفریدی کا شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے نکاح

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے نکاح ہوگیا۔شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح کراچی ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح بیت السلام کے مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

نکاح کے بعد گالف کلب کراچی میں شادی کی تقریب کا آغاز ہوچکا ہے جس میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی موجود ہیں، شاہین شاہ آفریدی اپنے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔علاوہ ازیں تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان سمیت دیگر معروف کرکٹرز نے تقریب میں شرکت کی، سکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی تقریب کا حصہ بنے۔ دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے، جوڑے کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی، انشا آفریدی کی رخصتی بعد میں ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *