
سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کیس میں الیکشن کمیشن نے فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور فریقین کو برابری کے مواقع فراہم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو ہدایت دی، انتظامی افسران کے رد و بدل کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب اور خیبر پختوانخوا کو خطوط ارسال کیے، متعصب افسران کی تبدیلی کے بغیر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات صاف شفاف ہوں اور کرپٹ پریکٹس کو روکا جائے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضروری ہے کہ انتخابی عمل میں معاونت کرنے والی مشینری غیر جانبدار ہو اور کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہ ہو، متعلقہ افسر کا ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ ہے، ہمارے پاس یقین کرنے کی وجہ موجود ہے کہ متعلقہ افسر اپنی آئینی ذمہ داری نبھا نہیں سکے گا، پنجاب اسمبلی انتخابات کے وقت متعلقہ افسر محکمہ کے انچارج ہوئے تو وہ اپنی آئینی ذمہ داری نبھا نہیں سکیں گے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ متعلقہ افسر کو اپنی پسند کی جگہ پر مخصوص پوسٹنگ کیوں دی جا رہی ہے، قانون کے مطابق تقرر و تبادلہ وفاقی یا صوبائی حکومت کا اختیار ہے، ایک افسر اپنی پسند کی پوسٹنگ کے حق کا دعویٰ نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن کو کیس میں فریق بننے کی اجازت دی جائے اور انصاف کے مفاد میں سنا جائے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved