سڈنی واقعہ: حملہ آور ساجد اکرم بھارت سے آسٹریلیا منتقل ہوا، بھارتی میڈیا

Share

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور ساجد اکرم 1998میں بھارتی شہر حیدرآباد سے آسٹریلیا منتقل ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد اکرم کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے ہے۔بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ ملزم ساجد اکرم کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں پیدا ہوادوسری جانب بونڈی حملے کا زخمی حملہ آور کومے سے باہر آگیا ہے۔اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بونڈی حملے کا زخمی حملہ آور اسپتال میں ہوش میں ہے، زخمی حملہ آور نے پولیس سے بات کی ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر 2 افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی تھی، اس واقعے میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے