سندھ ہائی کورٹ نے دو ارب کی کرپشن کے مجرم کی سزا معطل کر دی

Share

دو ارب روپے سے زائد کے کی کرپشن ریفرنس میں ملزم سابق صدر چیمبر آف کامرس حیدر آباد گوہر اللہ کی سزا معطل کر دی گئی ۔احتساب عدالت نے نومبر 2022 میں گوہر اللہ کو 7 سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، سندھ ہائی کورٹ نے گوہر اللہ کی 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت بھی منظور کر لی، ملزموں نے غیر قانونی طور پر کوئلہ فروخت کرکے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اراضی پر قبضے کے خلاف کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی، سماعت سے قبل بزرگ متاثرین بھی عدالت پہنچ گئے، سوسائٹی پر قبضے سے متعلق رپورٹ بورڈ آف ریونیو جمع کرا چکا ہے۔بورڈ آف ریونیو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گوٹھ آباد کی زمین پر ہزار ہزار گز کے بنگلے بنا دیئے گئے ہیں، قابضین کے پاس مالکانہ حقوق ہیں نہ قانونی دستاویزات، سپریم کورٹ کا حکم ہے اربن علاقوں میں گوٹھ آباد قائم نہیں کیا جا سکتا۔اسسنٹ کمشنر شرقی نے بتایا کہ سوسائٹی نے زمین خریدی تھی جو دیہی علاقے سے ملحق ہے، درخواست گزار نے بتایا کہ پوسٹ آفس سوسائٹی کی 65 ایکڑ زمین پر قبضہ ہو چکا ہے، حکام مصنوعی آپریشن کرتے ہیں، پلاننگ کے تحت آپریشن ناکام بنایا جاتا ہے، ہماری زمینوں پرعبداللہ غازی گوٹھ بنا دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *