سندھ کے بلدیاتی انتخابات، فافن نے ٹرن آوٹ تسلی بخش قرار دے دیا رپورٹ جاری

Share

فافن کی رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آوٹ یہاں تسلی بخش تھا وہاں بےقاعدگیاں بھی پائی گئ ہیں موصول فارم 11 پر پولنگ سٹیشنز کا نام، رجسٹرڈ مرد اور خواتین ووٹرز کی الگ الگ تعداد درج نہ تھی، اس کے علاوہ پریذائیڈنگ افسران کے دستخط سمیت اہم معلومات بھی درج نہیں کی گئی تھیں، دھاندلی کے الزامات کے باوجود کراچی ڈویژن کے عبوری نتائج دو دن کے اندرموصول ہو گئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حیدر آباد ڈویژن کے مجموعی نتائج کا ابھی بھی انتظار ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی انتخابی نتائج کی تیاری کیلئے 4 دن مختص کیے گئے تھے، غیر یقینی صورتحال کے باوجود ٹھٹھہ ڈویژن اور ملیر کے اضلاع میں ووٹرز کی ایک نمایاں تعداد نے ووٹ کاسٹ کیا۔کراچی، حیدر آباد اور کیماڑی کے اضلاع میں ووٹر ٹرن آؤٹ نسبتاً کم رہا، حیدرآباد میں 40، کراچی میں ملیر کے علاوہ ٹرن آؤٹ 20 فیصد سے بھی کم رہا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *