سری لنکا نے افغانستان کو ہرا کر ایشیا کپ سے باہر کردیا

Share

سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کردیا۔ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 170 رنز کا ہدف انیسویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اوپنر کوشل مینڈس نے 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کوشل پریرا 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان چرتھ اسالنکا 17 رنز بناسکے۔کمیندو مینڈس 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، نور اللہ، راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 169 رنز اسکور کیے۔افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔19ویں اوور کے اختتام پر افغانستان کا اسکور 137 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ تھا، لیکن آخری اوور میں نبی نے دُنتھ ویلا لاگے کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ 5 چھکے لگائے، یوں ٹیم کا اسکور 169 تک پہنچا دیا، افغانستان کی اننگز کےآخری اوور میں 32 رنز بنے۔راشد خان اور ابراہیم زادران نے 24، 24 رنز اسکور کیے، جبکہ سری لنکن بولر نوان تُشارا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔