سانحہ 9مئی کے مقدمات کا ٹرائل : شاہ محمود کو مستقل طور پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا

Share

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ٹرائل کے لیے شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل کوٹ لکھپت میں کیا جارہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی تاہم پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو مستقل کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست دی گئی۔انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔