
لاہور سے تعلق رکھنے والے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم ایک نجی ٹی وی چینل میں ملازم تھی اور. اپنے ادارے کی جانب سے لانگ مارچ میں موجود عمران خان کے کنٹینر پر. لانگ مارچ کی کوریج میں مشغول تھی اسی دوران کنٹینر سے گر جاں بحق ہوگئی
بتایا گیا ہے کہ واقعہ گوجرانوالہ روڈ سادھوکی میں پیش آیا خاتون رپورٹر کنٹینر کے ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوئی،صدف نعیم اچھرہ لاہور کی رہائشی تھی جو کہ لاہور میں چینل فائیو میں ملازم تھی صحافی صدف چار بچوں کی ماں تھیں،حادثے کے بعد کنٹینر کو روک دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ عمران خان خود کنٹینر سے نیچے اتر آئے. کامونکی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے آج کا مارچ منسوخ کردیا۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے مارچ کو ختم کررہے ہیں اور کل کامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں آج کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved