ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی خضدار شہید

Share

خضدار میں ہونے والے بم دھماکے میں ایس ایچ او کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق خضدار میں جھالاوان میڈیکل کالج کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا گیا۔ریموٹ کنڑول بم دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی خضدار شربت خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شہید ہوگئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں کسی اور جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *