ریلوے سٹیشنز، پلیٹ فارمز اور ٹرینوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

Share

آئی جی ریلویز کے احکامات کی روشنی میں تمام ڈویژنز کے ایس پیز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ سٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ مزید بڑھائی جا چکی ہے۔ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ، سپیشل برانچ کے ذریعے سرچ اور کلیئر کرنے کے احکامات سمیت غیر ضروری نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریلویز پولیس کو ٹرینوں کے واش رومز اور حساس جگہوں کی تلاشی کو یقینی بنانے کے علاوہ ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو نہایت الرٹ اور چوکنا ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب سنٹرل پولیس آفس ریلویز کے احکامات پر تمام ایس پیز نے ریلوے سٹیشنز کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *