ری پبلیکن کو سینیٹ کے بعد ایوانِ نمائندگان میں بھی برتری حاصل

Share

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلیکن نے سینیٹ کے بعد ایوانِ نمائندگان میں بھی برتری حاصل کر لی۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ری پبلکنز نے ایوان نمائندگان میں کامیابی کے لیے درکار 218 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس 208 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ میں بھی ریپبلکنز کو 53 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس 47 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔