دنیا بھرمیں میری تعریف ہوتی ہے لیکن پاکستانی مجھےفکسرکہتے ہیں، سونگ کےسلطان وسیم اکرم

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سونگ کے سلطان وسیم اکرم نےکراچی لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے اور آخری دن اپنی کتاب سلطان کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہا کہ دنیا بھر میں میری تعریف ہوتی ہے لیکن پاکستانی مجھے فکسرکہتے ہیں، میری بیوی چاہتی تھی میں بچوں کو اپنی زندگی کی کہانی سناؤں، میں نےاپنی زندگی میں بہت مشکل وقت دیکھاہےانہوں نے کہا کہ کتاب میں جھوٹ نہیں بولا، کسی کا پول نہیں کھولا، زندگی میں سب کھلاڑیوں نے پارٹیاں کی ہیں، ان کے راز کھولنا مقصد نہیں تھا، ساتھی کھلاڑی ڈر رہے تھے کہ کہیں ان کے راز نہ کھول دوں۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کتاب میں اپنی زندگی اور کرکٹ میں سیاست کے بارے میں لکھا ہے، پاکستان کرکٹ میں سیاست کی کہانی ہے، قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے سفارشیں آتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *