حوثی جنگجوؤں کا اسرائیل جانیوالے بحری جہازوں پر 22 واں حملہ

Share

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر یمنی حوثی کی جانب سے 22 واں حملہ کیا گیا ہے۔امریکی فوج کے مطابق حوثی باغیوں نے تجارتی بحری جہاز پر ڈرون اور اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔امریکی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تجارتی بحری جہاز پر حوثی کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہےاس سے قبل یمن کے حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں کمرشل بحری جہاز پر گزشتہ حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمنی حوثیوں کی جانب سے گزشتہ بیان میں جنوبی اسرائیل میں فوجی اہداف کو بھی ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آآیا تھا