جیکب آباد: پولیس مقابلے میں 6 اہلکار شہید، 3 زخمی ہوگئے

Share

جیکب آباد کے علاقے تھانہ مولا داد کی حدود میں پولیس مقابلے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں پولیس مقابلے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی سمیر چنا کے مطابق بلوچستان پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکو فرار ہو کر جیکب آباد کی حدود میں داخل ہو گئے اور انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ 3 اہلکاروں نے دوران علاج دم توڑا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں انسپکٹر طیب عمرانی، نثار، خادم حسین، ریاض حسین اور وہاب شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *