
راولپنڈی:جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پرآئے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے۔پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر آئے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرےپربوتلوں اور ڈنڈوں سے حملے گئے، واقعے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس پر پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں گروپ تھانہ دھمیال میں درج مقدمے میں پیشی کے لیے آئے تھے، جہاں کمپلیکس میں پیشی کے دوران معمولی تلخ کلامی پرلڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں پتھراؤ کے دوران جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی وکلا کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved