جو حکومت سازی میں شہبازشریف کو ووٹ دے گا اور ہم پر مسلط کرے گا وہ قومی مجرم ہوگا. بابراعوان

Share

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اس قسم کے بیانات دے کر صرف اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں، پہلے بھی کہتا رہا نوازشریف وزیراعظم نہیں ہے، پہلے نوازشریف کے ساتھ کوئی اور ہاتھ کرتا رہا اس بار شہبازشریف نے ہاتھ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کا مقدمہ خارج ہو گیا ہے کیوں کہ ایک چوری ہم نے پکڑ لی ہے اور چوری پکڑنے والا شہزادہ گستاسپ میرے ساتھ کھڑا ہے، مینڈیٹ چوری کرنے والوں نے اپنا چیف نواز شریف کو چنا تھا، نواز شریف دو اور شہباز شریف تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہے، نوازشریف 4 اور شہبازشریف ایک مرتبہ وزیراعظم رہ چکے، یہ اب چھٹی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے لیے بھی ٹرائی کر رہے ہیں۔( پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ شریف برداران آزمائے ہوئے نہیں بلکہ ٹھکرائے ہوئے ہیں پھر بھی اقتدار سے للچائے ہوئے ہیں، پہلے جب نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تو سہولت کاری سے بحال ہو گئی تھی، اب حکومت سازی کے لیے جو ان کو ووٹ دے گا اور ہم پر مسلط کرے گا وہ قومی مجرم ہوگا اور ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہوگی جب تک قیدی نمبر 804کو رہا نہیں کیا جاتا، جن کے خلاف مقدمات تھے ان کو این آر او کے ذریعے چھوڑا جاچکا ہے، جمہوریت ووٹ کے گھر کی باندھی ہے جہاں ووٹ جائے گا جمہوریت بھی ادھر ہی جائے گی، ہماری وفاق اور پنجاب میں اکثریت واضح ہے، اس وقت لوٹوں کا لنگر چل رہا ہےاور قیمتیں لگ رہی ہیں۔