
اسرائیل نے مواصلاتی آلات سے دھماکوں کے بعد جنوبی لبنان میں مس الجبل اور وادی بقا سمیت 70 مقامات پر 100 حملے سے زائد حملے کردیے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب اسرائیلی ہوائی جہازوں نے دو گھنٹوں تک جنوبی لبنان میں مس الجبل، طیبہ، بلیدہ اور وادی بقا سمیت کئی علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا جہاں راکٹ لانچر بیرلز کو اسرائیل پر حملے کیلئے تیار کیا جا رہا تھا۔لبنان کے سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان میں 70 سے زائد مقامات پر اسرائیل کی جانب سے سو سے زائد ہوائی حملے کیے گئے ہیں، تاحال حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ نے کہا کہ اسرائیل نے تمام سرخ لکیریں پار کرلی ہیں، دو روز کے دوران ہونے والے حادثات نے حالات کو نیا رخ دے دیا۔حزب اللّٰہ کے سربراہ کاکہنا تھا کہ اسرائیلی حملے لبنان کی خود مختاری پر حملہ اور جنگ کے اعلان کے مترادف ہے، مواصلاتی آلات دھماکوں سے نقصان پہنچا لیکن یہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ پیجر اور واکی ٹاکی بم دھماکوں کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، لبنان میں اتوار اور گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے مواصلاتی آلات میں دھماکوں سے 37 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔لبنانی وزیر صحت کے مطابق مواصلاتی آلات کے دھماکوں میں 3 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved