
لاہور میں 22سالہ طالبہ گرین ٹاؤن ایدھی ہومز میں موجود تھی۔ مسلم ٹاؤن پولیس نے رات 8 بجے لڑکی کو لاوارث سمجھ کر ایدھی ہومز میں پہنچا دیا۔ دوسری جانب کوٹ لکھپت پولیس نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔
خبر میڈیا میں آنے کے بعد مسلم ٹاؤن پولیس کو ہوش آیا۔ پولیس نے لڑکی کو ایدھی ہومز سے لیکر ورثا کے حوالے کر دیا۔ گرین ٹاؤن کی رہائشی 22 سالہ طالبہ گزشتہ روز یونیورسٹی جاتے ہوئے بس میں بے ہوش ہوگئی تھی جسے ریسکیو 1122 نے جنرل ہسپتال منتقل کیا تھا۔ علاج کے بعد لڑکی ہسپتال سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved