
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب او خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات پر انتخابی ٹکٹوں کے اجراء کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارلیمانی بورڈ کی جانب سے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویو کریں گے، آج پنجاب اور کے پی کے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیموں اور پارلیمانی بورڈز کے جانب سے ہر سیٹ پر دیئے جانے والے 3، 3 امیدواروں کے سابق وزیراعظم عمران خان خود انٹرویو کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرویوز کے بعد مرکزی پارلیمانی بورڈز کے اجلاس میں ٹکٹوں کی حتمی منظوری دیں گے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved