
فرانس کے بعد بیلجیئم، کینیڈا ،قطر اور پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔نیویارک میں پرتگال کے صدر مرسیلو ری بیلوڈ سوسا نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر ان کے ملک نے ہمیشہ دو ریاستی حل کی بات کی ہے، دوسری جانب قطر نے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے۔ دوحہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت ہر حال میں جاری رہے گی اور اسرائیل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رہنا ہوگا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved