
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پاکستان میں 3 مقامات پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے اپنی فضائی حدود سے حملہ کیا، بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بہاولپور میں دھماکے سے قبل آسمان پر تیز روشنی چھا گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جبکہ بہاولپور میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی، ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔دوسری جانب ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں، ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کے لئے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جار کر دیا گیا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved