بلوچستان میں اعظم سواتی کیخلاف درج تمام مقدمات ختم، رہاکرنے کاحکم

Share

بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔اور رہائی کا حکم جاری کر دیا، اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان کے مختلف تھانوں میں 5 ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کچلاک، حب، ژوب سمیت 5 علاقوں میں ایف آئی آرز درج کی گئیں۔اعظم سواتی کے بیٹے نے اپنے والد کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *