
سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری کی دبئی روانگی متوقع ہے آصف علی زرداری کی آج اسلام آباد سے دبئی روانگی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچیں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری دورہ خیبر پختونخوا مکمل کرکے دبئی چلے گئے ہیں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد، سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے انٹرویو کے چند گھنٹے بعد اپنی سوشل میڈیا پروفائل پکچر تبدیل کردی۔نئی تصویر میں سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بلاول بھٹو کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر مسکراتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔نئی تصویر تبدیلی کے ذریعے بلاول بھٹو جیسے کہنا چاہ رہے ہوں کہ میرے پاس ماں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز دیر میں جلسے سے خطاب میں 70 سالہ بوڑھے سیاستدانوں کو گھر بیٹھنے کی تجویز دی تھی، وہ آج دبئی کےلیے روانہ ہوگئے، آصف علی زرداری نے گزشتہ روز 3 پیز اور 4 پیز کا فرق بتایا تھا اور کہا تھا کہ پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار بلاول بھٹو کے نہیں میرے پاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کو الیکشن لڑنے کےلیے جو ٹکٹ جاری ہوگا، اُس پر بھی میرے دستخط ہوں گے۔سابق صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی زیر تربیت ہے، نئی پود کی سوچ یہی ہے کہ بابا کو کچھ نہیں پتا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved