بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا

Share

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد دورۂ نیویارک مکمل کر کے واشنگٹن پہنچ گیا۔بلاول بھٹو سمیت پاکستان کا 9 رکنی وفد ٹرین کے ذریعے نیویارک سے واشنگٹن پہنچا۔وفد کا واشنگٹن کے ریلوے اسٹیشن پر پاکستان کے سینئر سفارتی عملے نے استقبال کیا. ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں 9 رکنی وفد 6 جون تک واشنگٹن میں قیام کرے گا، وفد امریکی حکام اور تھنک ٹینک کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرے گا۔بلاول بھٹو دورۂ واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے، وہ بھارت کی آبی جارحیت اور اشتعال انگیزی سے امریکی حکام کو آگاہ کریں گے۔بلاول بھٹو مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش پر ٹرمپ انتظامیہ سے اظہار تشکر کریں گے اور ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل یقینی بنائیں، وہ زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہودورہ نیویارک میں وفد نے یو این سیکریٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل کے منتخب اراکین اور او آئی سی سفیروں سے ملاقاتیں کیں