برڈ فلو پھر سے سر اٹھانے لگا،21ممالک میں 458 ہلاکتیں، کمبوڈیا میں برڈ فلو سے11سالہ بچی ہلاک

Share

سال 2014ء کے بعد اب ایک بار پھر برڈ فلو کا وائرس سر اٹھانے لگا ہے، کمبوڈیا میں پرندوں میں پھیلنے والی بیماری، برڈ فلو سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت اور دیگر تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے کمبوڈیا میں 11 سالہ بچی کے برڈفلو سے انتقال کا واقعہ سامنے آیا ہے ، یوں جنوبی ایشیا میں برڈ فلو یعنی ایچ فائیو این ون سے موت کا پہلا واقعہ ہے۔کمبوڈیا کے وزیرِ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں پہلی مرتبہ صرف پرندوں میں ہی یہ وائرس دیکھا گیا تھا اور اب نہ صرف انسانوں میں منتقل ہوا ہے بلکہ ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے کمبوڈیا کا فوری دورہ کیا تو اس وقت تک ایک ہی خاندان کے مزید دو افراد میں اس کی تصدیق ہوچکی تھی۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت میں شعبہ وبائیات کی سربراہ ڈاکٹر سلوی برینڈ نے کہا کہ برڈ فلو پرندوں سے چھوٹے ممالیوں تک منتقل ہوا ہے ان میں اودبلاؤ اور نیولے بھی شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے برڈفلو کے مزید کیسز پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تمام ممالک کو معاملے کو سنجیدگی سے آگاہ کیا ہے ۔چند ہفتے قبل برڈ فلو ایشیا، یورپ اور افریقہ میں دریافت ہوچکا ہے جہاں یہ پولٹری فارم کو بھی متاثر کر رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نےبھی اسے تشویشناک قرار دے کر مزید تحقیقات کا اشارہ دیا ہے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے 21 ممالک میں سال 2003 میں 25 فروری 2023 تک ایچ فائیو این ون کے 873 کیسز اور 458 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *