براہ مہربانی میری پارٹی کو قلم دوات کانشان فراہم کیاجائے،شیخ رشید کا ریٹرننگ افسر کےنام خط

Share

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اڈیالہ جیل راولپنڈی سے آر او کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ براہ مہربانی میری پارٹی کو قلم دوات کا نشان فراہم کیا جائے، عوامی مسلم لیگ کا این اے 62 سے امیدوار ہوں اور خود پیش ہونا چاہتا ہوں۔شیخ رشید نے اپنے خط میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ملی بھگت سے مجھےاسکروٹنی میں شامل ہونے سے روکا، میں نے ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کا بیان دیا ہے۔سابق وزیر نے خط میں مزید کہا کہ 16 بار وزیر رہا،لال حویلی میری نہیں شیخ صدیق کی ملکیت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *