باردانے کی تقسیم میں اربوں کی خرد برد کا الزام، پاسکو کے 3 افسران کیخلاف مقدمہ درج

Share

گندم کے باردانہ کی تقسیم میں ایک ارب روپے سے زائد کی خرد برد کے الزام میں ایف آئی اے نے پاسکو کے تین افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔گندم کے باردانہ کی تقسیم میں ایک ارب روپےسےزائد کی خرد برد کےالزام میں جی ایم فیلڈ پاسکو ظہور رانجھا، زونل ہیڈ بورے والا راؤ اکرم اور زونل ہیڈ بہاول نگر جبران اقبال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایم ڈی پاسکو نے دونوں زونل ہیڈز کو معطل کردیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈی جی پاسکو شازیہ الطاف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جی ایم فیلڈ ظہور احمد رانجھا اور زونل ہیڈ بورے والا راؤ محمد اکرم کے خلاف 12 کروڑ 72 لاکھ روپے جبکہ زونل ہیڈ بہاولنگر جبران اقبال ظفر کے خلاف 95 کروڑ 94 لاکھ 20 ہزار روپے خرد برد کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔ایم ڈی پاسکو کے مطابق دونوں زونل ہیڈز کو معطل کر کے چارج واپس لے لیا گیا ہے