
ایئرپورٹس سکیورٹی فورسز نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر سے 2.200 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی، مسافر محمد الیاس اور اس کی اہلیہ نے آئس ہیروئن بیگ میں موجود پولیتھین پیکٹس میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی، ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved