ایف آئی اے نےنازیبا ویڈیوز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالاملزم گرفتارکرلیا

Share

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نےکارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیوز اور تصویریں بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، بلیک میلنگ میں ملزم کے دوبھائی بھی شامل تھے جن کی تلاش جاری ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم حمزہ طلعت لڑکیوں سے دوستی کر کے ان کی نازیبا ویڈیوز اور تصویریں بناتا تھا، ایک متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دوبھائی بھی متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرتے رہے،گرفتارملزم کے بھائیوں حسین طلعت اور حسن طلعت کی تلاش جاری ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق تینوں ملزمان نےمتاثرہ لڑکی کی تصویریں اورویڈیوز سوشل میڈیا میں وائرل کی تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *