ایران کیجانب سے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

Share

ایران کی جانب سے بلوچستان میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ایرانی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی خطے کا مشترکہ درد ہے اور ہر جگہ اور ہر شکل میں ناقابل قبول ہے۔ایران کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہداء اور ان کے اہل خانہ سے بھرپور تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاگو ہیں۔