ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے متعدد یورپی شہریوں کی گرفتاری کا اعلان کر دیا

Share

ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں یورپ سے تعلق رکھنے والے متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس کے مطابق، گرفتار افراد خفیہ معلومات جمع کر رہے تھے

اور حساس تنصیبات کی نگرانی میں ملوث پائے گئے۔ یہ گرفتاریاں جنگ کے دوران سکیورٹی اداروں کی سخت نگرانی اور داخلی نیٹ ورک کے مؤثر کام کی بدولت ممکن ہوئیں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد براہ راست اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ منسلک تھے اور ان سے اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق، تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔یورپی ممالک کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سفارتی سطح پر کشیدگی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔