
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیاچیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ 9×11 کا پنجرہ بنا دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں، بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کی اجازت نہیں دی جاتی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا خط چیف جسٹس پاکستان کو دینے کے لیے یہاں آئے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
dz8jn3