امریکی ڈالر میں اچانک بڑا اضافہ، ایک ڈالر 240کا ہوگیا

Share

امریکی ڈالر کی قدر میں اچانک تاریخی اضافہ ہوا ہے آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مہنگا ہونا شروع ہوا اورانٹربینک میں ڈالر اچانک 9 روپے 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 240 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر کی تاحال بلند ترین قدر 239 روپے 94 پیسے 28 جولائی 2022ء کو تھی۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہو کر 255 روپے کا ہو چکا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 254 پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 785 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *