امریکی شہر ڈیلس میں وفاقی امیگریشن دفتر میں فائرنگ، حملہ آور سمیت متعدد افراد ہلاک

Share

امریکی شہر ڈیلس میں وفاقی امیگریشن کے دفتر میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے نزدیکی عمارت کی چھت سے فائرنگ کی اور بعد میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔سیکریٹری امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوم نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔کرسٹی نوم کا کہنا ہے کہ امیگریشن دفتر میں فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور مارا گیا ہے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والوں خصوصاً امیگریشن دفاتر پر جنونی حملے رُکنے چاہئیں

2 comments

  1. Hướng dẫn đăng ký tài khoản OK9 chi tiết đi mọi người ơi, mình làm theo hướng dẫn trên web mà vẫn thấy hơi khó hiểu. Thanks! dang ky ok9