امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، 3 ہلاک

Share

امریکی ریاست کینٹکی کے لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق لوئی ول ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔کارگو طیارہ حادثے میں متعد دافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، گرنے والا طیارہ ہونولول کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، گورنر اینڈی بیشیئر کی تصدیق: “کم از کم تین ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ تعداد بڑھنے کا خدشہ”لوئس ویل (امریکہ): محمد علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال ہمیں کم از کم تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم خدشہ ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ آگ پر قابو پانے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔حکام کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجوہات کا تعین ابھی نہیں ہو سکا، تاہم نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران اچانک نیچے آیا اور پارکنگ لاٹ سے ٹکرا گیا، جس سے زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔