امریکن یونیورسٹی میں فائرنگ 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

Share

امریکن یونیورسٹی آف ورجینیا پولیس کے تصدیق کی ہے کہ یونیورسٹی کے کیمپس میں اتوار کے روز ہونے والی فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص “اب بھی فرار، مسلح اور خطرناک ہے۔”یونیورسٹی پولیس نے طالب علم کرسٹوفر ڈارنل جونز کو مشتبہ شخص کے طور پر شناخت کیا ہے اور کہا ہے کہ متعدد ایجنسیاں اس کی تلاش کر رہی ہییونیورسٹی کے نائب صدر کی طرف سے تمام طلباء کو بھیجے گئے ایک ای میل میں سفارش کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور یونیورسٹی کے اندر پناہ لینے کے احکامات پر عمل کریں، کیونکہ خطرناک صورتحال اب بھی موجود ہے۔حالیہ برسوں میں امریکی یونیورسٹیوں اور ہائی اسکولوں پر بندوق کے تشدد کے سلسلے میں یہ شوٹنگ تازہ ترین واقعہ ہے کیونکہ خونریزی نے ریاست ہائے متحدہ امریکا میں بندوقوں کی خریداری اور لے جانے پر پابندیوں کو سخت کرنے کے بارے میں بحث کو جنم دیا۔امریکی آئین کے تحت شہریوں کو اپنے دفاع کے لیے بندوق اٹھانے کا حق دیا گیا ہے مگر اب امریکی یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ اس حق کی وجہ سے امریکا میں گن کلچر تباہی پھیلا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *