
امریکا میں خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کے معاملے پر واشنگٹن نے بھارت سے جواب طلب کرلیا۔امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے بتایا کہ امریکا نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ ہم اس معاملے میں جواب دہی چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ڈیموکریٹک سینیٹرز کے ایک گروپ نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ کر سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات پر ”سخت سفارتی“ جواب طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔کینیڈا کے سِکھ شہری گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش تیار کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب چیک جمہوریہ کی ایک عدالت نے بھارت نژاد امریکی باشندے نکھل گپتا کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔علاوہ ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کو ملوث قرار دینے اور کینڈین سفارت کار کو نکالنے کی مزید تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔ جس بھارتی سفارت کار پون کمار کو کینیڈا سے نکالا گیا ہے وہ کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا اسٹیشن چیف بھی تھا۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں نفرت انگیز تقاریر، عبادت گاہوں کا انہدام معمول بن گیا ہے، ریاستی قوانین کو مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved