
چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے بنائے جانے والے ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی و دیگر پارٹی کے نمائندے شریک ہوئے، سیاسی نمائندوں نے ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ پر اپنا فیڈ بیک دیا اور اس میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔الیکشن کمیشن نے سیاسی نمائندوں کی تجاویز کو سنا اور نوٹ بھی کیا، چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس میں شریک تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ قانون کی روشنی میں تجاویز کا جائزہ لے کر قابل عمل تجاویز کو ضابطہ اخلاق کا حصہ بنایا جائے گا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved