الیکشن 2024: پولنگ کا وقت ختم، نتائج 6 بجے کے بعد

Share

ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی قطاریں بھی لگی رہیں۔ ملک بھر میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہا، تاہم کچھ حلقوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔کراچی کے حلقے این اے 229 کے پولنگ اسٹیشن پپری سچل سرمست اسکول میں جهگڑا ہو گیا جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے