اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ، عمران خان کی آئینی ماہرین سےمشاورت مکمل

Share

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر آئینی ماہرین سے قانونی مشاورت مکمل کر لی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئینی ماہرین سے قانونی مشاورت مکمل کر لی جس میں آئینی ماہرین کی جانب سے عمران خاں کو تمام قانونی و آئینی معاملات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ عمران خان نے ماہرین کی رائے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کر لیا۔ انہوں نے قانونی ماہرین سے مختلف قانونی سقم پر سوالات بھی پوچھے۔قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق ایک مرتبہ جب اسمبلی کی تحلیل پر سمری گورنر کے سپرد کی جائے تو گورنر اسے روک نہیں سکتا۔ آئین کے تحت گورنر کو سمری موصول ہونے کے 48 گھنٹوں میں اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جاتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 3 ہفتوں سے زائد اسمبلیوں کی تحلیل پر مختلف قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی۔ عمران خان 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیاں تحلیل کرنے اور دیگر معاملات پر اہم اعلانات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *