
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد بند کی جانے والی مختلف سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس لائنز کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور چاروں اطراف ایف سی سمیت اور دیگر فورسز بھی موجود ہیں جب کہ پولیس لائنز کے چاروں اطراف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔دوسری جانب رات پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث بند نائنتھ ایونیو سڑک کھول دی گئی، نائنتھ ایونیو سڑک مظاہرین کے منتشر ہونے کے بعد رات گئے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی تھی۔ رات گئے پی ٹی آئی کارکنان کےمنتشر ہونے کے بعد بند مختلف سڑکیں کھول دی گئیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved