اسرائیلی فورسز نے مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کر دیں، فلسطینی حکام

Share

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کر دیں۔ ایک بیان میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ریڈ کراس کے توسط سے لاشیں حوالے کیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی فورسز نے 90 فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کی ہیں، لاشوں کی باضابطہ شناخت کےلیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ دوسری جانب غزہ میں ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 فلسطینیوں کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ان میں گزشتہ روز اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے 4 فلسطینیوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق غزہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی افواج 23 فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے۔ لاشیں ملنے کے بعد غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 67 ہزار 967 ہوگئی ہے