
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، ٹی 20 آل راؤنڈر میں صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے سعود شکیل 10ویں سے 9 ویں نمبر پر آ گئے۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی لمبی چھلانگ سے 15 درجے ترقی کے بعد 48 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے تلک ورما دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سائیفرٹ دو درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 7 درجہ تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ایڈن مارکرم 8 درجہ بہتری کے بعد 29ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31ویں نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتھی کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی جبکہ پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر ہیں۔بھارت کے ارشدیپ سنگھ 4 درجہ بہتری کے بعد 16ویں نمبر پر آگئے، جنوبی افریقہ کے مارکو ینسن 14 درجہ بہتری کے بعد 25ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد نواز پانچویں نمبر پر بدستور براجمان ہیں۔ بھارت کے شیوم دوبے 4 درجہ بہتری کے بعد 16ویں نمبر پر آگئے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved