Tag Archives: Aware International

کرک تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، ایک پولیس اہلکار زخمی

کرک کے تھانہ خرم پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی کارروائی کرکے حملہ ناکام بنا دیا۔رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے راکٹ لانچروں اور دیگر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے تھانہ خرم پر حملہ کیا تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے …

Read More »

لاہور اسموگ: سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑتی درجنوں گاڑیاں سیل

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نےکیمروں کے ذریعے لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی درجنوں گاڑیوں کو پکڑوا دیا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق صوبے میں انسداد اسموگ کے حوالے آپریشن جاری ہے جہاں داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔پنجاب سیف …

Read More »

افغانستان کیخلاف ڈبل سنچری بنا کر میکسویل نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کےخلاف ڈبل سنچری اسکور کرکے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ 7 اکتوبر کو ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں میکسویل کی 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی …

Read More »

نگران وفاقی حکومت اربوں کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کیلئے تیار

نگران وفاقی حکومت کی جانب سے 29 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق پہلی مرتبہ نگران وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز جاری ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 24 رکنی کمیٹی کی منظوری دے دی، وزیر …

Read More »

پشاورہائیکورٹ نے گاڑیوں پر محکموں اور پروفیشنلز کی نمبرپلیٹ لگانے پر پابندی عائدکردی

پشاورہائی کورٹ نےگاڑیوں پر محکموں اور پروفیشنلز کی نمبر پلیٹ لگانے پر پابندی عائد کردی ۔پشاور ہائی کورٹ نے مختلف محکموں اور پروفیشنلزکی نمبر پلیٹ لگانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکومت کو ایسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔ پشاورہائی کورٹ …

Read More »

پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان، ایڈوائزری جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی۔این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ ہفتےوسطی،جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ، ملتان،لاہور، بہاولپور،فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد …

Read More »

کابل: افغانستان میں بس میں دھماکا، 7 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران نے دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکا کابل کے علاقے دشت برچی میں ہوا جو تاریخی طور پر شیعہ ہزارہ برادری …

Read More »

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں موجود واحد پاکستانی امپائر کے نام ایک اور اعزاز

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی امپائر احسن رضا کل ایک اور اعزاز اپنے نام کریں گے جبکہ انگلینڈ اور نیدرلینڈ کا میچ ان کا 50واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے احسن رضا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ذمہ داریاں نبھانے …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلی بار 54 ہزار کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور پہلی بار 54 ہزار کی حد عبور کرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار ہوا، 100 انڈیکس نے اپنی بلندی کی نئی تاریخ 54 ہزار …

Read More »

بشیر میمن کو (ن) لیگ سندھ کا صدر مقرر کردیا گیا

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کی گئی ہے۔(ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو سندھ کا صدر مقرر کیا ہے جب کہ شاہ محمد شاہ …

Read More »