Pakistan

عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ ، بشریٰ بی بی احتساب عدالت پیشی کے لئے لاہور سے روانہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے روانہ ہوگئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈکیس میں درخواست ضمانت پر سماعت دن 2 بجے ہوگی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ عمران …

Read More »

عدالت نے آڈیولیک تحقیقاتی کمیٹی کو ثاقب نثار کے بیٹے کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیولیک تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں آڈیولیک تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت جسٹس بابر ستار نے …

Read More »

فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفترپر حملہ: عدالت کا 4 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کا حکم

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حساس ادارے کے دفترپر حملے کے مقدمے میں ملوث 4ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔فیصل آباد میں انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج محمدحسین نے کیس پر سماعت کی۔پاک فوج …

Read More »

قومی اسمبلی کی آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کی قائم کردہ آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست اعتراضات کے ساتھ …

Read More »

مظفرآباد: دریائے نیلم پر زیر تعمیرپل گرگیا، 3 مزدور جاں بحق

مظفرآباد کی تحصیل نصیر آباد میں دریائے نیلم پر زیر تعمیرپل گرنے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔تحصیل نصیر آباد میں دھنی اور گھنڈی کو ملانےکے لیے زیر تعمیر برج کو ہیوی مشینری کے ذریعے نصب کیا جا رہا تھا کہ اچانک گر پڑا۔پولیس کے مطابق حادثے میں …

Read More »

حکومت نے آڈیولیکس کمیشن کیس میں چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض عائدکردیا

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں آڈیولیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ کے تین ممبران پر اعتراض کرتے ہوئے نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔ وفاقی حکومت نے متفرق درخواست آڈیولیک کمیشن کے خلاف درخواستوں کے مقدمے میں جمع کرائی ہےوفاقی حکومت کی درخواست میں …

Read More »

وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کی ایم ڈی سے مدد مانگ لی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے پروگرام کے لیے 9 واں …

Read More »

راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیشن جج قتل

راولپنڈی پولیس کے مطابق روات کےعلاقے فیز 8 میں دو ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش کی، اس موقع پر گھر میں موجود سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی، پولیس کے مطابق سیشن …

Read More »

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں جے آئی ٹی نے عمران خان کو تفتیش کیلئے کل طلب کرلیا

پنجاب پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی …

Read More »

عوام نے فوج سے محبت کے حالیہ اظہار سے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام نے فوج سے محبت کے حالیہ اظہار سے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا۔آئی …

Read More »