Pakistan

پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں نمایاں کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں کمی کے رحجان کے بعد 31 مئی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7.50 روپے کمی کا امکان ہے۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں 6.25 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ …

Read More »

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تربیلا ڈیم سے پھر بجلی بند کرنے کی دھمکی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک مرتبہ پھر بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔صوابی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ تربیلہ سے ایک بٹن بند کردیا تو آدھا پاکستان اندھیرے میں ڈوب جائے گا، آدھے پاکستان کی بجلی بند ہوجائے گی۔انہوں نے زور دیا …

Read More »

کسٹمز ڈیوٹیز کے ذریعے 1296 ارب جمع کرنے کا منصوبہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2024-25 میں کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں 1296 ارب روپے جمع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔ گزشتہ سال کے متعلقہ ہدف سے یہ رقم 205 ارب روپے زیادہ ہے۔اپنی آمدنی میں متعدبہ اضافے کے لیے حکومت کو لازمی طور پر …

Read More »

دنیا کا طویل ترین کارگو بحری جہاز آج کراچی پہنچے گا

دنیا کا طویل ترین کارگو بحری جہاز آج سہ پہر تین بجےکراچی بندرگاہ پہنچے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز کراچی بندرگاہ پر آج شام لنگر انداز ہوگا، جہاز بھارتی بندرگاہ مونجا سے کارگو لےکر پاکستان آئےگا۔ذرائع نے پورٹ انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ …

Read More »

پولیس افسر شہر بانو نقوی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی افسر تعینات

لاہور کے اچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم کے چنگل سے خاتون کو بحاظت نکالنے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ شہر بانو نقوی کو وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی افسر تعینات کردیا گیا۔متعلقہ وزارت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایک اور نوٹی فکیشن کے مطابق اے ایس پی شارخ خان اسسٹنٹ …

Read More »

آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا، صدر ن لیگ نوازشریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشیاں منائیں کہ آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے۔ جنرل ظہیرالاسلام نے کہا ہم نے مختلف پارٹیوں کو آزمایا اور تیسری قوت کو آنے دیا، تیسری قوت ڈیلیور کرسکتی ہے۔ بانی پی …

Read More »

ملک بھر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ: وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی طلب و رسد کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر احتجاج جاری ہے …

Read More »

ریلوے پراپرٹی لینڈ ڈپارٹمنٹ میں 12 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پاکستان ریلوے کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ریلوے کی 13 لاکھ 50 ہزار 312 کنال اراضی ہے، 3 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 2 ہزار 617 ایکڑ اراضی پر تجاوزات ہیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 2 ارب 17 کروڑ روپے سے …

Read More »

یوم تکبیر پر اچانک چھٹی : کاروباری طبقہ حیران، مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان

یوم تکبیر پر اچانک چھٹی پر کاروباری طبقہ نے غم و غصے اور حیرانگی کا اظہارکیا ہے اور امتحان دینے والے طلبا پریشان ہیں۔کاروباری برادری کا کہنا ہےکہ مختلف معاملات میں بینک ٹرانزکشنز کرنا ہوتی ہيں ، اچانک چھٹی سے ٹرانزکشن متاثر ہوتی ہے اور کاروباری اعتماد میں کمی آتی …

Read More »

ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے: وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ تکبیر پر پیغام میں کہا ہےکہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ تکبیر پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوپہلی ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔مریم …

Read More »