پی ایس ایل 10: بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز، محسن نقوی کا اعلان

Share

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے رک جانے والا ایونٹ اب 17 مئی سے شروع ہو گا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے بیان میں محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی واپسی پر جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 وہیں سے شروع ہو رہا ہے جہاں سے اس روکا گیا تھا، 6 ٹیمیں، کوئی خوف نہیں، ایک بار پھر متحد ہو کر کرکٹ کی سپرٹ کا جشن منائیں گے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کے بقیہ میچز کے لیے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی پلیئرز کو واپس لانے کے لیے کوشاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar