بیٹی سے جنسی زیادتی اور حاملہ کرنے کے کیس میں ملزم کو 25 سال قید کی سزا

Share

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع وسطی کراچی کی عدالت نے بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے کیس میں ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق 2020 میں ملزم نے اپنے گھر میں سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق بیٹی نے ماں کو سب واقعہ بتایا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، ملزم نے معتدد بار بیٹی کے ساتھ ریپ کیا۔ پراسیکیوٹر حنا ناز نے مزید کہا کہ چند ماہ بعد بیٹی نے ایک بچے کو جنم دیا، لڑکی نے ماں کو بتایا کہ یہ بچہ اُسکے باپ کا ہے تو اس نے اپنے شوہر کو مارا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق لڑکی نے فیس بک پر دوستی کے دوران ایک شخص کو سب واقعہ بتایا، وارث سب کچھ سننے کے بعد لڑکی سے شادی پر رضا مند ہوگیا، شادی کے بعد شوہر وارث کے ساتھ باپ کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق متاثرہ خاتون نے عدالت میں اپنے بیان میں باپ کو ملزم قرار دیا۔ اس موقع پر عدالت نے کہا ملزم کے خلاف جرم ڈی این اے سے بھی ثابت ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ نیو کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar